file photo

نیوزی لینڈ نے کورونا کو شکست دیکر لاک ڈاؤن ختم کر دیا
08 جون 2020 (11:01) 2020-06-08

نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کو شکست دے کر لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات ، اجتماعات پر لگی پابندی بھی ہٹالی گئی، نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے تمام مریض صحت یاب ہو چکے۔

نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کر دی گئی، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک کی سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طویل عرصے کیلئے ملک کی سرحدیں بند رہیں گی۔

نیوزی لینڈ میں 19 مارچ سے لاک ڈاؤن کیا گیا، گزشتہ 17 روز سے نیوزی لینڈ میں کووڈ 19 کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔


ای پیپر