عبدالعلیم خان دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں ؟
08 جون 2019 (20:14) 2019-06-08

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالعلیم خان صوبائی سالانہ میزانہ اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،انہیں دوبارہ وزارت بلدیات اور منصوبہ و ترقیات کا قلمدان سونپاجائے گا۔

یاد رہے کہ عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6فروری کو تحقیقات کیلئے گرفتار کیا،گرفتاری کے فورا بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفی دے دیا ۔


ای پیپر