Image Source : INP

بڑی سکرین پر کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا :شیخ رشید
08 جون 2019 (19:20) 2019-06-08

وفاقی وزیر شیخ رشید نے عمران خان سے متعلق اہم بات کرتے ہوئے کہا کہ خان کو اس بات کا فائدہ ہے کہ اس کے مخالفین چور ہیں ۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست میں میرا ایک سال پورا ہو رہا ہے میں خود کو قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرونگا ،انہوں نے کہا میرے خلاف باتیں کرنے والے سب کے سب جیل کا ما ل ہیں ،اہم پیشگوئی کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑی سکرین پر کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آرہی ۔

شیخ رشید نے کہا شہباز شریف اب بھی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ،شہباز شریف کی سیاست نواز شریف کو بچانے کیلئے ہوتی ہے ،دونوں ایک دوسرے سے مختلف سیاست کرتے ہیں ،انہوں نے کہا عمران خا ن کا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ ان کے مخالف چور ہیں ۔


ای پیپر