عمران نیازی نےمعاشی خودمختاری سرنڈر کر دی : احسن اقبال
08 جون 2019 (18:55) 2019-06-08

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی کی گردن پر ڈیویلیویشن نے 16,000 روپے کا قرضہ چڑھا دیا ہے، نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بنتی جا رہی ہے، عمران نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کر دیا ہے، آئی ایم ایف پیکیج کی شرائط غریبوں کا ہی نہیں متوسط طبقہ کا بھی حشر نشر کر دیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کا عذاب ابھی تو شروع ہوا ہے ۔بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی آئی۔ عمران نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سر انڈر کر دیا ہے ۔آئی ایم ایف پیکیج کی شرائط غریبوں کا ہی نہیں متوسط طبقہ کا بھی حشر نشر کر دیں گی ۔دس ماہ میں ڈیویلیشن سے 3 کھرب سے زائد قرضوں کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے۔ہر پاکستانی کی گردن پر ڈیویلیویشن نے 16,000 روپے کا قرضہ چڑھا دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ پچھلے دس ماہ میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے ۔پاکستان کی معیشت کی مالیت 315 ارب ڈالر سے گھٹ کر 260 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ایک کروڑ سے زائد لوگ دس ماہ میں بیروزگار ہو چکے ہیں ۔نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بنتی جا رہی ہے ۔عوام کو ریلیف تو درکنار ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔


ای پیپر