Image Source : File Photo

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
08 جون 2019 (18:37) 2019-06-08

کراچی :عید کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پر اضافہ کر دیا گیا ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 اور 857 روپے اضافہ ہوا،جس کے بعد بالترتیب فی تولہ کی قیمت 72ہزار 500 اور دس گرام کی قیمت 62 ہزار 157 روپے تک پہنچ گئیں۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔


ای پیپر