Image Source : Neo tv Screenshot

ورلڈ کپ میں دھونی کے دستانوں پر نشان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
08 جون 2019 (18:25) 2019-06-08

نئی دہلی :بھارتی کرٹ ٹیم کی فوجی ٹوپیوں کے بعد ورلڈ کپ میں دھونی کے دستانوں پر فوجی نشان نے نیاتنازعہ کھڑا کر دیا ،بھارت کا اپنا ہی میڈیا دھونی پر برس پڑا اور کہا کہ دستانے فوجی نشان بنوا کر نیشنل ازم چھوڑو اور کرکٹ پر توجہ دو ۔

تفصیلات کے مطابق دھونی کے دستانوں پر فوجی نشان پر سابق کپتان سنیل گواسکر نے کھڑی کھڑی سنادیں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو صرف کرکٹ سمجھ کر ہی کھیلنا چاہیے ،دھونی کے دستانوں پر نشان بنوانے سے کچھ نہیں ہو گا اصل کھیل تو یہ ہے کہ دھونی وکٹ کے پیچھے اپنا شاندار کھیل پیش کرے .

انہوں نے کہا دھونی کو اپنی وکٹ کیپرنگ پر دھیان دینا چاہیے ناکہ اس وقت نیشنل ازم دکھانے کی ضرورت ہے ۔


ای پیپر