ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے : فردوس عاشق اعوان
08 جون 2019 (18:08) 2019-06-08

سیالکوٹ : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن جو چورن بیچ رہی ہے عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے،مریم کا بیانیہ مایوسی کا ہے۔

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں آئندہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے اور عمران خان کا مقدمہ لڑناہے۔ماضی میں اپنے حلقے سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسے آئندہ نہیں دہرائی جائیں گی۔عمران خان کا جو اعتماد ہے اسے ہم پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔جس کو آئندہ سیٹ ملے گی میں اس کا بھرپور ساتھ دوں گی۔جو نشستیں ہم ہارگئے تھے آئندہ وہ ہماری ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس سسٹم اور ٹیکس سٹرکچر کے حوالے سے کراچی اور فیصل آباد کے لحاظ سے سیالکوٹ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شہر ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان چیریٹی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے۔ساڑھے پانچ کروڑ افراد اکاؤنٹ ہوولڈرہیں۔تین لاکھ افراد ٹیکس فائلر ہیں،ٹیکس ادا کرنے والے آٹے میں نمک کے مترادف ہیں۔اکتیس لاکھ چالیس ہزار انڈسٹریل کنکشن ہیں۔ ہمیں ٹیکس کے نظام کی توسیع کرنا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صنعتکار،مینوفیکچر ر حضرات انڈر ٹیبل اپنے ٹیکسز بچانے کے لئے حربے استعمال کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے ریکوری یونٹس بنائے ہیں تاکہ ٹیکس سسٹم سے نہ بچ پائے۔جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے انہیں تیس جون تک موقع دیا جاتا ہے۔بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے ھنڈی اور ناجائز طریقے سے سرمایہ منگواتے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے باھر جانے پر گرے اکانومی ثابت کرنے میں ھمارا دشمن کوشاں ہے۔


ای پیپر