Image Source : BBZ Twitter

مریم نواز کی سیاست عروج پر دیکھ رہی ہو ں:معروف آسٹرو پامسٹ
08 جون 2019 (17:58) 2019-06-08

لاہور : مریم نواز کا ستارہ اس وقت بہت زیادہ پاور میں آنے جار ہا ہے ،معروف آسٹرو پامسٹ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو چاہیے کہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں اور اپنی کوششوں سے اپنے آپ کو ایک اچھی پوزیشن پر لے آئیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں معروف آسٹرو پامسٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے اس وقت ستارے اچھی پوزیشن میںہیں وہ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنا ایک اچھا مقام پید ا کر سکتی ہے گوکہ نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں ۔

آسٹر و پامسٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہی بات میں 2013-14 میں عمران خان کیلئے بھی کہا کرتی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ستاروں کے ذریعے صرف یہ بتا یا جا سکتا ہے کہ حالات کیسے ہیں لیکن ہر حال میں کوشش صرف انسان نے ہی کرنی ہو تی ہے ۔بلاول سے متعلق بات کرتے ہوئے آسٹروپامسٹ نے پیشگوئی کی کہ میں مستقبل میں ان کی سیاست کا عروج نہیں دیکھ رہی ۔

میرا خیال ہے ان کے پاس اس سے زیادہ بہتر موقع نہیں آسکتا معروف آسٹر و پامسٹ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کیلئے یہ پیغام ہے کہ وہ پوری ذمہ داری کیساتھ اس وقت کام کریں ،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنے ستاروں کی مدد سے اس وقت بھر پور فائدہ اُٹھا نا چاہیے ،وہ اس وقت اپنی کوششوں سے اپنے آپ کو منوا سکتی ہیں ،معروف پامسٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بات میں عمران خان کیلئے 2013اور 2014میں بھی کہتی رہی ۔


ای پیپر