Image Source : File Photo

پی آئی اے طیارے کاا چانک درواز کھل گیا ، بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
08 جون 2019 (17:12) 2019-06-08

مانچسٹر :لاجواب سروس ،باکمال لوگ ، پی آئی اے طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا،پرواز پی کے 702کا دروازہ اچانک کھل گیا جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈنگ ایکٹو ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 702حادثے سے بال بال بچ گئی ، پی آئی اے کا یہ طیارہ ،اسلام آباد سے مانچسٹر جا رہا تھا کہ اچانک دروازہ کھل گیا ،جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈنگ ایکٹو ہو گئی ۔

طیارہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پارکنگ پر کھڑا ہوا تھا، جب سیٹ نمبر ایل 5 پر بیٹھی ہوئی خاتون مسافر نے طیارہ کا دروازہ کھول دیا،سلائیڈنگ کھلنے کی وجہ سے مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ واقعے کے بعد 37مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق قوانین کی رو سے طیارے کے جس حصے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ کھل جائے، اس ایریا کو خالی رکھنا لازمی ہوتا ہے.ایریا کو خالی چھوڑنے کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا۔


ای پیپر