شہباز شریف کل وطن واپس آرہے ہیں
08 جون 2019 (15:49) 2019-06-08

لاہور: مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی برطانیہ سے اتوار کو وطن واپسی کے اعلان کے بعد برطانیہ میں چیک اپ کے دوران ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو سفر کی اجازت دے دی ہے ۔ترجمان مسلم لیگ( ن)مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی واپسی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا شہباز شریف ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار بج کر پچاس منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، مخالفین منفی سیاست کیلئے مصنوعی بیانیے کاسہارا تلاش کریں، دو درجن ادھارے اور جھوٹ بولنے والے ترجمان مقرر کیے گئے، ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو پوتی کی خیریت دریافت کرنے اور اپنے طبی معائنے کے لیے دس سے پندرہ دن کے لیے لاہور سے لندن گئے تھے۔


ای پیپر