گلوکار جواد احمد کے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کر واپس
08 جون 2018 (23:57) 2018-06-08


لاہور:برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد کے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کر واپس کر دئیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق برابری پارٹی کے سربراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے اپنے متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے جہاں جواد احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی پیش کئے لیکن ریٹرنگ آفیسر نے بیان حلفی سات نہ لگنے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جواد احمد کو واپس کر دئیے ہیں۔


یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک امیدوار ملک ریاض کے بھی کاغذات نامزدگی ان وجوہات کی بناء پر اعتراضات لگا کر واپس کر دئیے ہیں۔


ای پیپر