احتساب عدالت میں نواز شریف دو گھنٹے تک پسینے سے شرابور
08 جون 2018 (20:05) 2018-06-08

اسلام آباد :میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بجلی چلی گئی ۔ میاں نواز شریف دو گھنٹے پسینے میں شرابور عدالت میں بیٹھے رہے اور اخبار سے دیسی پنکھا جھولتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی وجہ سے انہوں نے گلے میں ڈالااٹالین مفرل بھی اتار دیا اور اسے اپنے اسسٹنٹ شکیل اعوان کو دیا۔ ساڑھے دس بجے سماعت میں وقفہ ہوا تو میاں نواز شریف کو جانے کی اجازت ملی تو اس وقت انکی جان میں جان آگئی ۔ جیسے سماعت میں وقفہ ہوامیاں نواز شریف نے اس وقت کمرہ عدالت سے اٹھ جانے میں ہی عافیت سمجھی حالانکہ وہ سماعت کے دوران بھی وہاں بیٹھے رہتے تھے۔


ای پیپر