ریحام خان کی کتاب سیاست پر نہیں لکھی گئی :کیپٹن (ر) صفدر
08 جون 2018 (18:33) 2018-06-08

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب سیاست پر نہیں لکھی گئی ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ 2 خاندانوں میں علیحدگی ہوئی جس کے بعد خاتون نے کتاب لکھی یہ کتاب سیاست پرنہیں لکھی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس میں جتنی غلطی ہوتی ہے وہ اتنا چھپتا پھرتا ہے،ماضی میں بھی خواتین نے کتابیں لکھیں لیکن پتہ نہیں مرد کب کتاب لکھیں گے؟۔

کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا کہ انہوں نے کتاب نہیں پڑھی اس لیے وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہیں گے۔


ای پیپر