Source : INP

پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
08 جون 2018 (16:36)

لاہور: پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاوس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اعتراض کیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف شریک نہیں ہوئے۔


ای پیپر