Source : Yahoo

وزارت داخلہ نے عید الفطر پر تعطیلات کا اعلان کر دیا
08 جون 2018 (16:27)

اسلام آباد: عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر غلط معلومات لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔جعلی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں جمعہ 15 جون سے پیر 18 جون تک ہوں گی جب کہ حقیقت میں گزشتہ روز ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ا تھا ۔

گزشتہ روز کے جعلی نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ نے آج باقاعدہ عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا جس کے مطابق عید پر 4چھٹیاں ہو ں گی ۔


نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 15سے 18جون تک ہونگی ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے عید پر صرف تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔


ای پیپر