آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے مورچوں پر پہنچ گئے
08 جولائی 2020 (23:48) 2020-07-08

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ سرحدپر باڑ کی تنصیب سمیت سرحدی انتظامات کے لئے اقداما ت ،سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کوسراہا اور کووڈ 19سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی معاونت ، خصوصاًموثر کوششوں کی بھی تعریف کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیبدھ کو کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ کیاجہاں آرمی چیف کوقبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں ، ان کی سماجی واقتصادی ترقی اور سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی کی بہترصورتحال اور سرحدپر باڑ کی تنصیب سمیت سرحدی منیجمنٹ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے کووڈ 19سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی معاونت ، خصوصاً کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے موثر کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ قبل ازیں ہیڈکوارٹرز آمد پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔


ای پیپر