دنیا کشمیرپر خاموشی کا خمیازہ بھگتے گی:پاکستان
08 جولائی 2020 (20:56) 2020-07-08

اسلام آباد:پارلیمنٹ کی کشمیر سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین شہریارخان آفریدی نے کہاہے کہ ایک کروڑ کشمیریوں کے حقوق سلب کیے گئے اس پرکیسے خاموش رہاجاسکتاہے۔

بھارت کشمیر میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کا اجرا کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کر رہا ہے، آج ففتھ جنریشن کا دور ہے.پاکستان کیخلاف ففتھ جنریشن وار سی پیک پر ہے.بدقسمتی سے جعلی خبروں سے بھائی سے بھائی کو لڑایا جارہا ہے. وزیراعظم نے مجھے کشمیر کمیٹی کی ذمہ داری دی کہ صرف آواز نہیں، ہاتھ کان اور ناک بننا ہے، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کو سلام کرتا ہوں ،مودی آج نیتن یاہو کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

فاشسٹ مودی دنیا کو بتا رہا ہے جو میرے دل میں آئے گا کروں گا، ہم دنیا کی ہر پارلیمنٹ کے اراکین کے پاس جائیں گے،ہم دنیا کے ہر ملک کے پاس جائیں گے.،میں پوپ اور دنیا کے دیگر مذاہب کے پاس بھی جائوں گا.،ہم ہندوستان کے لوگوں کے پاس بھی جائیں گے. یہ خاموشی بہت بڑے طوفان کا خمیازہ بھگتے گی۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ کشمیریوں کے حقوق سلب کیے گئے اس پرکیسے خاموش رہاجاسکتاہے۔بھارت کشمیر میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کا اجرا کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کر رہا ہے ۔


ای پیپر