وزیر اعظم کی طارق جمیل سے کس اہم موضوع پر ملاقات ہوئی ؟مصافحہ نہ کرنے کی تصویر وائرل
08 جولائی 2020 (18:31) 2020-07-08

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان اور معروف عالم دین طارق جمیل کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔مولانا طارق جمیل نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں عمران خان سے ملاقات کی،اس موقع پر مذہبی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران علما کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح علماء کرام لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

ملاقات میں ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے دعا کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے مذہبی امور کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔وزیراعظم نے مدارس میں علمائے کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہوئی۔ جس میں مولانا طارق جمیل عمران خان کی جانب ہاتھ بڑھا رہے ہیں تاہم عمران خان دور سے ہی سلام کا جواب دے رہے ہیں۔بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر مصافحہ نہیں کیا۔


ای پیپر