file photo

ملک میں کورونا کے دو ہزار 980 نئے کیسز سامنے آگئے
08 جولائی 2020 (12:31) 2020-07-08

لاہور: پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار 980 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سینتیس ہزار چار سو چوراسی تک پہنچ گئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران موذی وائرس سے 83 اموات ہوئیں، مجموعی طور پر چار ہزار نو سو بائیس افراد جاں بحق ہوئے، اب تک ایک لاکھ چالیس ہزار 965 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ستانوے ہزار 626، پنجاب میں 83 ہزار 599، خیبرپختونخوا میں 28 ہزار 681 ہوگئی، اسلام آباد میں 13 ہزار 650، بلوچستان میں دس ہزار 919، گلگت بلتستان ایک ہزار 595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 419 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


ای پیپر