file photo

امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہونے کا نوٹس جمع کرا دیا
08 جولائی 2020 (10:43) 2020-07-08

نیویارک: امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کا نوٹس جمع کرا دیا، امریکا 6 جولائی 2021 تک عالمی ادارہ صحت سے علیحدہ ہوجائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے دستبرداری کا نوٹس یو این سیکرٹری جنرل کو جمع کرا دیا ہے۔ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے بھی تصدیق کر دی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے عالمی ادارہ ’چین کے زیرِ اثر‘ ہے۔

امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار کے مطابق واشنگٹن نے عالمی ادارہ صحت کو امریکی اصلاحات کی تفصیل فراہم کی لیکن ان پر عمل درآمد سے انکار کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر عالمی ادارہ صحت کے فنڈز پہلے ہی روک چکے ہیں۔


ای پیپر