فوٹو سکرین شوٹ

نیا ایف بی آر ضرور بنے گا، شبر زیدی نے واضح کر دیا
08 جولائی 2019 (15:35) 2019-07-08

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ نیا ایف بی آر ضرور بنے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ سسٹم کو آٹو میشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں، ایف بی آر کی تنظیم نو کریں گے۔ ایف بی آر میں تمام تبادلے انتظامی امور پر ہوئے، ہر تین سال بعد گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے تبادلے کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا ایف بی آر بھی موجودہ لوگوں سے ہی بنے گا، کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کے حوالے سے شکایات تھیں اسے آٹومیٹ کردیا گیا ہے۔


ای پیپر