نوجوانوں کو باہنر کر کے قرضہ دیا جائے : وزیر اعظم
08 جنوری 2020 (23:53) 2020-01-08

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں، تعلیمی اداروں ، صنعت میں مضبوط روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آسانشرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ہند مند بنانے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی پراگرام کا حصہ ہے ۔ہنر مند پروگرام کے پہلے مرحلے میں 70 ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے4 سالہ دورانیہ میں ہنر مند پروگرام پر 30 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کو اجلاس میں بتایا گیاکہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سیکھایا جائے گا، ہنر مندپروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ،روبوٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ سیکھایا جائے گا۔


ای پیپر