ایران نے دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
08 جنوری 2020 (19:35) 2020-01-08

تہران:  ایران نے دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعوی کر دیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔امریکا نے کارروائی کی تو ایران دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ مشرق وسطی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سخت ترین کشیدگی میں فریقین میں ایک دوسرے کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بغداد میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے بیان میں تنبیہہ کی تھی کہ امریکا خطے سے اپنی افواج نکالے، ورنہ اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔


ای پیپر