میرا نے شیخ رشید کیساتھ پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
08 جنوری 2020 (18:21) 2020-01-08

لاہور: پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو وزیرریلوے شیخ رشید اور ہمایوں سعید کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ میرا نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصاویریر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔ ایک تصویر میں میرا اور شیخ رشید مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میرا نے تصویر کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں دیا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی یہ تصویر کب کی ہے اور ان کا یہ تصویر شیئر کرنے کا مقصد کیا ہے۔

میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کرر ہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کر شیئر کی ہے۔ ایک اور صارف نے میرا کو ان کے دماغ کا علاج کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ پاگل تو نہیں ہوگئی ہیں ۔ کسی سستے اسپتال سے اپنا دماغ سیٹ کروائیں امید ہے فائدہ ضرور ہوگا۔


ای پیپر