شیریں مزاری کے اپوزیشن اراکین کو نازیبا اشارے
08 جنوری 2020 (17:13) 2020-01-08

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کئے جانے کے دوران خاتون وفاقی وزیر کی جانب سے اپوزیشن کو نازیبا اشارے کرنے کی وڈیو وائرل ہو گئی، پارلیمانی حلقوں اور عوام نے خاتون وزیر کی حرکت کو پارلیمانی اور اخلاقی روایا ت کے منافی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے ایوان میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کئے جانے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے اپوزیشن اراکین کو نازیبا اشارے کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک ایوان میں بل پیش کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ والی نشست پر براجمان وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اپوزیشن بنچوں کی جانب نازیبا اشارے کر رہی ہیں ، سوشل میڈیا پر وڈیو سامنے آنے کے بعد پارلیمانی حلقوں اور عوام نے خاتون وزیر کی حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پارلیمانی اور اخلاقی روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے خاتون وزیر سے ایوان میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔


ای پیپر