بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد سے متعلق اہم تفصیلات
08 جنوری 2020 (16:51) 2020-01-08

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق چاروں صوبوں اور وفاق سے اعلی سرکاری افسران بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ،گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے 2 ہزار 543 افسران کو بھی لسٹ سے نکالا گیا،متعدد اعلی سرکاری افسران اپنی بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے .

بلوچستان سے 741 سرکاری افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں گریڈ 21 کے تین افسران شامل تھے ،ملک بھر سے گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے ،لسٹ سے نکالے گئے گریڈ 19 کے افسران کی تعداد 429 ہے ،سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے ،گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایاکہ بینظیر انکم سپورٹ فنڈ سے ناجائز طور پر ماہانہ وظیفہ لینے والے گریڈ 17 سے 22 تک کے 2 ہزار 543 افسران کو نکال دیا ۔ثانیہ نشتر کے مطابق صوبائی چیف سیکریٹریوں کو کہا ہے کہ جعلسازی سے وظیفہ لینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔


ای پیپر