ایران کی دھمکی کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم پریشان
08 جنوری 2020 (00:19) 2020-01-08

تل ابیب: ایران کی اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔

ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم نےکہا ہے کہ اسرائیل کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔ وزرا اس معاملے سے دور رہیں کیونکہ یہ امریکا کا اپنا معاملہ ہے اس میں اسرائیل کا کوئی ہاتھ نہیں۔ ایران اور امریکہ اس معاملے کو اپنی سمجھداری سے حل کرنے کی کوشش کریں گے اور وزرا کو اس معاملے سے دور رہنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایران نے دھمکی دی تھی کہامریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں حائفہ اور تل ابیب کو راکھ میں بدل کر رکھ دیں گے۔پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران نے بدلہ لیا تو امریکا حملہ کرے گا۔


ای پیپر