Image Source : GR

سپیڈو بس پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری
08 جنوری 2019 (23:28) 2019-01-08

لاہور: سپیڈو بس میں سفر کرنے والوں کیلئے پنجاب حکومت نے ایک اور خوشخبری سنا دی ،اب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سپیڈو بس پر سفرکرنے والے نقد کرایہ بھی ادا کرسکتے ہیں .

تفصیلات کے مطابق ما س ٹرانزٹ اتھارٹی نے سپیڈو بس سروس کا سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20روپے نقد مقرر کر دیا ہے ،شہباز شریف کے دور حکومت میں متعارف کرائی جانیوالی میٹر و بس کا کرایہ پہلے صرف ای کارڈ کے ذریعے ہی ادا کیا جاتا تھا .

اب پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ای کارڈ کیساتھ ساتھ عوام نقد کرایہ بھی ادا کر سکتی ہے ،اس سلسلے میں جو کرایہ طے کیا گیا ہے اس میں کم سے کم 20روپے کرایہ ہے ،حتمی لسٹ کل تک آویزاں کر دی جائے گی ۔


ای پیپر