Image Source : GR

بانی ایم کیو ایم کیخلاف وزارت داخلہ کا اہم اقدام
08 جنوری 2019 (22:53) 2019-01-08

کراچی:علی رضا عابدی کے قتل کے شبہ میں وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف انتہائی قدم اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی حکومت سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل میںبانی ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ،حکومت پاکستان کی طرف سے برطانیہ سے بانی ایم کیو ایم کیخلاف کاروائی یا پاکستان حوالگی جیسا بڑا مطالبہ کیا جائیگا ، بانی ایم کیو ایم پر قائم 200سے زائد مقدمات کا ریکارڈ بھی برطانوی حکومت کو بھجوایا جائے گا ۔خدشہ ظاہر کیا جا ررہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بقیہ رہنماﺅں کو بھی قتل کیا جا سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو گھر کے دروازے پر دو قاتلوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں 3 جنوری کو پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو بھی ساتھ زون انویسٹی گیشن آفس طلب کر کے آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔


ای پیپر