Image Source : Facebook Official

کابینہ کا اہم اجلاس،وزیراعظم عمران خان وزرا ءپر برہم
08 جنوری 2019 (22:08) 2019-01-08

اسلام آباد:ملک میں جاری حالیہ بجلی اور گیس کے بحران نے عوام کیساتھ  ساتھ وزیراعظم عمران خان کو بھی بڑی مشکل میں ڈال دیا ،ایک طرف وزیر اعظم پاکستان کا نام روشن کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ اب پاکستان میں سب کچھ اچھا ہو رہا ہے دوسری طرف پاکستان میں سردیوں کے موسم میں عوام دوہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ بجلی اور گیس کے بحران کے بعد وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس بلا لیا ،جس میں اطلاعات کے مطابق عمران خان وفاقی وزیر غلام سرور خان اور عمر ایوب پر برس پڑے ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور عمر ایوب اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کردی تاہم وزیراعظم کے سامنے ان کی یہ چوری پکڑ ی گئی ،شدید سردی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ پروزیراعظم عمران خان وزرا پر برہم ہوگئے۔

منگل کو نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پاور اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ ملک کے 22 کروڑ عوام کو بھگتنا پڑا رہا ہے کیونکہ شدید سردی میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ دو وفاقی وزرا ہیں، عوام جن کی غفلت کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق توانائی اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے بروقت ایل این جی درآمد نہ ہو سکی اور اس سے قومی خزانے کو 12 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب وفاقی وزرا غلام سرور خان اور عمر ایوب حالیہ بجلی بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیرِاعظم وزرا پر برس پڑے اور کہا کہ میں دنیا سے پیسے مانگ رہا ہوں اور آپ اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی درآمد نہ ہونے کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں۔ تھرمل پاور پلانٹس فرنس آئل پر چلانے سے 10 سے 12 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اربوں روپے کا بوجھ صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ موصولہ دستاویز کے مطابق دسمبر 2018 میں پاور سیکٹر کو 180 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ گیس کی مطلوبہ مقدار ملنے سے بجلی مہنگے فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔


ای پیپر