Image Source : INP

فواد چوہدری نے علیمہ خان کے ذرائع آمدن بتادیئے
08 جنوری 2019 (21:48) 2019-01-08

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان گزشتہ 20 سال سے کاٹن ایکسپورٹ کاکام کرتی ہیں۔ فواد چوہدری نے یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے سوال پر کیا ۔

مریم اورنگزیب نے اس دوران استفسار کیا کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے یہ پراپرٹی خریدی ؟ علیمہ باجی کے شوہر غالبا سرکاری افسر ہیں،جنہوں نے یہ پراپرٹی خریدی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم اورنگزیب جتنا پکا منہ بناکر بات کرتی ہیں،اس پر انہیں ایوارڈ دینا چاہیے ، میں ان کی فن کاری کے ہنر کی بات کررہا ہوں۔ان کا کہناتھاکہ ن لیگی ترجمان کی حکمت عملی یہ ہے کہ پانی اتنا گدلا کرو کہ لوگوں کو سمجھ نہ آئے،ماڈل ٹاون کے ملزمان سوٹ ٹائی لگاکرپارلیمنٹ آتے ہیں،انہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے جوابا کہا کہ فواد چوہدری پڑھتے کم ہیں میں نےانہیں پڑھنےکامشورہ دیاتھا،اعظم سواتی نے خود استعفا نہیں دیا،سپریم کورٹ نے لیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کے کیس کونواز شریف اورماڈل ٹاو ن سے تقابل کرنازیادتی ہے۔


ای پیپر