Image Source : GR

جیل سے نواز شریف سے متعلق اہم خبر آگئی ،فیملی پریشان
08 جنوری 2019 (19:08) 2019-01-08

لاہور : کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں نواز شریف سے متعلق اہم خبر آگئی ،خاندانی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی طبعیت خراب ہوگئی ،ڈاکٹروں کے معائنہ کے مطابق نواز شریف کو سردی کی وجہ سے فلو ہو گیا ،روم ٹمپریچر نارمل نہ ہونے کی وجہ سے فلو شدت اختیار کر گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہو ر میں نواز شریف کو سر دی کی وجہ سے فلو ہو گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق روم ٹمپریچر نارمل نہ ہونے کی وجہ سے طبعیت ناساز ہو گئی .

مریم نواز نے جیل حکام سے فوری رابطہ کیا اور اپنے والد میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق پوچھا جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا بلڈپریشر نارمل ہے جبکہ فلو کیلئے میڈیسن تجویز کر دی گئی ہے ۔


ای پیپر