Image Source : Facebook

سرفراز کی جگہ کون کپتانی کرے گا ؟وسیم اکرم خود میدان میں آگئے
08 جنوری 2019 (18:50) 2019-01-08

لاہور :سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے جنوبی افریقہ میں شکست کا پول کھول دیا ،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کیلئے بنائی جانے والی وکٹیں انتہائی غیر معیاری تھیں ،ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی وکٹیں پاکستان میں ہوتیں تو آئی سی سی نوٹس لے چکا ہو تا ۔

وسیم اکرم نے کپتان سرفراز کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں اس وقت کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو سرفراز کی جگہ لے سکے ،ہر شخص اس وقت سرفراز پر تنقید کر رہا ہے جبکہ ایسا نہیںہونا چاہیے ، سرفراز کو مزید وقت دینے کی ضرورت ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی سیریز مشکل ہوتی ہے، ماضی میں بھی کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئی، اس موقع پر سوئنگ کے سلطان نے ملتان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں ہے، جہاں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان ابتدائی دو ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے۔


ای پیپر