Image Source : Facebook

نمائندہ خصوصی افغان صدر کی شاہ محمووقریشی سے اہم ملاقات
08 جنوری 2019 (18:34) 2019-01-08

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،پاکستان نے افغان مسئلے کے سیاسی اور پرامن حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔

منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نمائندہ خصوصی افغان صدر عمر داﺅدزئی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں عمر داﺅد زئی نے کہا کہ افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے افغان نمائندے کو افغان امن کیلئے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے سیاسی اور پرامن حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان کے موقف ، کاوشوں کی آج دنیا بھی تائید کررہی ہے۔


ای پیپر