Image Source : Twitter

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کااجلاس ۔۔۔ اہم فیصلے
08 جنوری 2019 (17:35) 2019-01-08

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی سکیورٹی ،جیو اسٹریٹجک صورتحال اور جاری آپریشنز کا جائزہ بھی لیا گیا ،بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھی بات چیت کی گئی۔

کورکمانڈر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،اجلاس کے شرکاءنے ملک میں قیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کیلئے تمام اقدامات کی بھی حمایت کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ،اجلاس میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت مشرقی سرحدوں پر صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

کورکمانڈر کانفرنس میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی پیش رفت اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔


ای پیپر