فوٹو بشکریہ فیس بک

مریم نواز نے جیل میں نواز شریف کیلئے مختلف کتب بھجوا دیں
08 جنوری 2019 (15:35) 2019-01-08

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں مطالعہ شروع کر دیا۔ مریم نواز نے جیل میں والد کیلئے مختلف کتب بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق کتابیں سیرت النبیﷺ ، قائداعظم، تحریک پاکستان اور نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مشتمل ہیں۔ سابق وزیراعظم صبح فجر کے وقت اٹھتے ہیں اور نماز کی ادائیگی کے بعد قرآ ن پاک پڑھتے اور وظیفہ کرتے ہیں۔

کچھ دیر سونے کے بعد دوبارہ آٹھ بجے کے قریب جاگتے اور ہلکا پھلکا ناشتہ کرتے اور اخبار پڑھتے ہیں۔ دوپہر کے اوقات میں نماز ظہر کے بعد سیر ت النبیﷺ کی کتاب پڑھتے ہیں۔ دیگر اوقات کار میں قائداعظم، تحریک پاکستان اور سیاہ فام رہنما نیلسن منڈیلا کی بائیو گرافی پڑھتے ہیں۔ تمام کتابیں مریم نواز کی ذاتی لائبریری سے بجھوائی گئیں۔


ای پیپر