فوٹو بشکریہ فیس بک

چوہدری نثار کی صوبائی سیٹ خطرے میں پڑ گئی
08 جنوری 2019 (14:38) 2019-01-08

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان کی رکن خطرے میں پڑے گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے چوہدری نثار کی رکنیت معطل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے قرارداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر نے عام انتخابات میں صوبائی سیٹ جیتنے کے بعد اب تک حلف نہ اٹھا کر ایوان کی تضحیک کی ہے، اسلیے ان کی رکن کو معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ لندن علاج کیلئے چلے گئے تھے جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے۔


ای پیپر