فوٹو بشکریہ فیس بک

اورنج لائن ٹرین مکمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: عبدالعلیم خان
08 جنوری 2019 (13:59) 2019-01-08

لاہور: پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا یو ٹرن، کہا اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین خزانے پر بوجھ ہے، اورنج لائن ٹرین کیلئے ماہانہ 10 ارب روپے کے اخراجات درکار ہیں، پنجاب حکومت سالانہ 120 ارب روپے بوجھ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہانہ فیصلے کرنے والوں نے پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار سابق حکومت ہوگی۔


ای پیپر