فائل فوٹو

جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ
08 جنوری 2019 (13:33) 2019-01-08

ملتان: جنوبی پنجاب کے طلباء کیلئے بڑی خبر، جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی ایس کا دفتر ملتان میں رواں برس مارچ سے کام شروع کر دے گا، چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے گورنر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

جنوبی پنجاب میں پبلک سروس کمیشن ، امتحان لینے اور پیپر پرنٹنگ کے معاملات میں خود مختار ہو گا۔ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت کیلئے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو دور دراز کے شہروں میں جانا پڑتا تھا لیکن اب کمیشن کے قیام سے وہاں کے نوجوانوں کی مشکلات کافی حد تک حل ہوجائیں گی۔


ای پیپر