فوٹو بشکریہ فیس بک

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ جاری
08 جنوری 2019 (12:19) 2019-01-08

اسلام آباد : العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

عدالت حکم میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی۔ موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سزا کے خلاف اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی۔ نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔


ای پیپر