فائل فوٹو

ملائیشیا میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی
08 جنوری 2019 (11:43) 2019-01-08

ملائیشیا میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ریاست کلنٹن میں سیلابی پانی عمارتوں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

ملائیشیا میں ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ سیلاب کے باعث ذرائع نقل و حرکت اور ذرائع ابلاغ کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا۔

ریاست کلنٹن میں سیلابی پانی گھروں، دوکانوں اور سکولوں میں گھس گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی سر گرمیاں جاری ۔

محکمہ موسمیات نے ملائیشیا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔


ای پیپر