فوٹو بشکریہ فیس بک

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کرس گیل اپنے بورڈ کے این او سی کے منتظر
08 جنوری 2019 (10:37) 2019-01-08

ڈھاکہ: دنیا کے بڑے بڑے بولرز کو تگنی کا ناچ نچانے والے کرس گیل ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے بورڈ کے این او سی سے شکست کھا گئے۔

بنگلا دیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں اسٹار بلے باز تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک میچ نہیں کھیل پائے۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں رنگ پور رائیڈر نے کرس گیل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا، پہلے میچ میں انکی عدم شرکت کا جواز طویل ہوائی سفر قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں انتظامیہ گیل کے پاس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے اجازت نامہ نہ ہونیکی وجہ سے شامل نہ کر سکی۔

بی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کے مطابق کرس گیل اگر بورڈ سے این او سی منگوالیتے ہیں تو وہ میچ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔


ای پیپر