فوٹو بشکریہ فیس بک

کورٹ نے افضل کھوکھر سمیت تینوں بھائیوں کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں
08 جنوری 2019 (10:10) 2019-01-08

لاہور: زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف کیس، سیشن کورٹ نے افضل کھوکھر سمیت تینوں بھائیوں کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف کیس میں لیگی رہنما افضل کھوکھر تینوں بھائیوں سمیت سیشن کورٹ میں پیش ہوئے تو سیشن کورٹ نے افضل کھوکھر سمیت تینوں بھائیوں کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری درخواستیں منظور کیں۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ افضل کھوکھر ، سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے قبضے کا مقدمہ درج کیا تھا۔


ای پیپر