فوٹو بشکریہ فیس بک

ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن بیٹنگ اظہر علی بگ بیش معاہدے سے محروم ہو گئے
08 جنوری 2019 (09:55) 2019-01-08

لاہور: ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن بیٹنگ اظہر علی بگ بیش معاہدے سے محروم ہو گئے، بگ بیش ٹیم سڈنی سکسرز نے جوئے ڈینلی کی جگہ پاکستان کے سینئر بیٹسمین اظہر علی کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ سے جاری سیریز میں مایوس کن کھیل سے اظہر کا کیس کمزور ہوا، اب سکسرز کی جانب سے انگلینڈ کے ہی جیمز ونس کی خدمات لینے کیلئے کوشش ہورہی ہے۔

انھیں ایک دو روز میں جواب دینا ہوگا، اگر ان سے معاہدہ ہوگیا تو وہ اتوار کو دستیاب ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کا جنوبی افریقہ سے تیسرا ٹیسٹ 15 جنوری کو ختم ہوگا، معاہدے کی صورت میں اظہر اسکے بعد ہی سڈنی کو جوائن کر سکتے تھے۔


ای پیپر