سابق چیئرمین کبڈی ستوک سنگھ نے مودی سرکار کا بھانڈہ پھوڑ دیا
08 جنوری 2019 (09:39) 2019-01-08

نیو دہلی: مودی سرکار کھیل میں بھی سیاست چمکانے لگی، سابق چیئرمین کبڈی ستوک سنگھ نے مودی سرکار کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ کہا کورٹ نے الیکشن کی وجہ سے پاکستان کی کبڈی ٹیم کے بھارت آنے پر پابندی لگائی۔

بھارت کبڈی کے سابق چیئرمین ستوک سنگھ کی پاکستان آمد خوشی سے نہال، کہا کہ پاکستانیوں سے بے پناہ محبت ملی ہے۔ سابق چیئرمین نے شکوہ کیا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن کی وجہ سے کورٹ نے پابندی لگائی ہے کہ پاکستان کی کوئی ٹیم کھیلنے بھارت نہیں آسکتی۔ انہوں نے پیغام دیا کہ دونوں ملکوں میں کھیلوں کے فروغ سے پیار محبت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

اُدھر بھارت کے عالمی ادارہ برائے ثقافتی ورثہ کے چیئرمین آشوق سوین نے مودی سرکار کے ارادوں کا پول کھول دیا۔ ٹوئیڑ کے ذریعے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے 5 ماہ قبل مودی سرکار کامیابی کا سہرہ اپنے سرسجانے کے لیے پاکستان سے تعلقات بگاڑے گا اور باڈر پر کشیدگی بھی مزید بڑھے گی۔


ای پیپر