میرا ٗ ماہرہ کے سامنے ایک بار پھر مکر گئیں
08 فروری 2020 (23:07) 2020-02-08

دبئی: اداکارہ میرا ماہرہ خان سے متعلق دئیے گئے بیانات سے ایک بار پھر مکر گئیں اور کہا کہ میں نے ماہرہ خان سے متعلق کچھ غلط نہیں کہا۔

                                                                                                                       

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو میں ماہرہ خان اورمیرا ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوارماحول میں بات کرتی نظرآئیں اوردونوں نے نہایت دوستانہ ماحول میں باتیں کیں۔ ماہرہ خان نے میرا جی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا زندگی میں پہلی بار میں میرا جی آپ سے خوش نہیں ہوں، میرا نے کہا کیوں میں نے ایسا کیا کردیا۔ جس پر ماہرہ نے کہا آپ کو یاد ہے ہم دونوں بہت اچھی دوست بن گئے تھے۔

اداکارہ میرا نے کہا ہاں  مجھے بھی یاد ہے۔ ماہرہ نے کہا لیکن مجھ سے کسی نے کہا ہے کہ آپ نے پھرمیرے بارے میں کچھ کہا ہے۔ ماہرہ کی اس بات پر میرا نے فورا کہا میں قسم کھاتی ہوں ماہرہ میں نے تمہارے بارے میں کچھ نہیں کہا۔


ای پیپر