دلہن کے کپڑے پسند نہ آنے پر دلہا شادی سے فرار
08 فروری 2020 (20:50) 2020-02-08

نئی دہلی:بھارت میں دلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر دولہے والوں نے شادی منسوخ کرتے ہوئے دولہا کو فرار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے قصبے حسن سے تعلق رکھنیوالا راگھو کمار اور سنگیتا نامی لڑکی گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اِسی سلسلے میں دونوں نے اپنے گھر والوں کو راضی کیا جس کے بعد دونوں کی شادی ہو رہی تھی۔ شادی سے ایک روز قبل ہونے والی تقریب میں دلہن نے جو ساڑھی پہنی تھی وہ دولہے کے گھر والوں کو غیر معیاری لگی اور ان کو پسند نہیں آئی جس پر انہوں نے دلہن کے والدین سے رسم کے دوران ساڑھی تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا۔

دلہن کے والدین نے دولہے والوں کی ساڑھی تبدیل کروانے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی منسوخ کردی اور اپنے بیٹے کو شادی والے دن گائوں سے فرار کروادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس راگھو کمار کو تلاش کررہی ہے اور اس کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس کے والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔


ای پیپر