احسان اللہ احسان کیسے فرار ہو ا ؟حیران کن انکشاف
08 فروری 2020 (00:19) 2020-02-08

کراچی:نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا تاہم احسان اللہ احسان جیسے عناصر کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاترجمان احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا۔ تحقیقات میں احسان اللہ احسان نے اہم معلومات فراہم کیں، احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں.

ذرائع کے مطابق احسان اللہ احسان جیسے عناصر کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حاصل کردہ معلومات کے نتیجے میں کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، ذرائع کے مطابق احسان اللہ احسان کی معلومات کے نتیجے میں متعدد آپریشن کیے گئے ۔


ای پیپر