پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
08 فروری 2020 (00:02) 2020-02-08

اسلام آباد: دنیا بھر میں معاشی حالات کا تجزیہ کرنے والے ادارے اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 کے بعد اس سال ہونے والی مہنگائی نے پچھلے 8 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کا بنیادی سبب اشیا خور و نوش کی قیمتیں رہی ہیں۔اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گندم، ٹماٹر اور چینی کی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا باعث رہیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 18.60 فیصد اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ بنا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ معیشت کے مختلف شعبوں کو متاثر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سیاسی اثرات کے سبب موخر کیا ہے، گیس آمدنی آئی ایم ایف پروگرام کی سخت مالی شرائط پوری کرنے میں مدد دے گی جبکہ سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل حملے سے زرعی پیداوار متاثر ہوگی۔


ای پیپر