Image by Femina twitter

عالیہ بھٹ کا رنویر سنگھ سے متعلق دو ٹوک موقف
08 فروری 2019 (16:06) 2019-02-08

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنویر سنگھ کے برابر معاوضہ لینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکاررنویر سنگھ کے برابر معاوضہ لینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی فلموں کی بنیاد پررنویر سنگھ کے برابر معاوضہ نہیں لے سکتیں۔کیو نکہ ہو سکتا ہے کہ ان کی فلمیںرنویر سنگھ کی فلموں جیسابزنس کر سکیں یا نہیں۔

تا ہم اگر کسی نئے اداکار کو ان سے زیادہ معاوضہ ادا کیاجائے گا تو وہ اس معاوضے پررضا مند نہیں ہوں گی۔واضح رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ فلم”گلی بوائے“میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔


ای پیپر